جمعرات، 23 اکتوبر، 2014

انقلابی حجرت کےبعدآزادصورتحال 2



مولوی عبدالشکور کی عظیم ھجرت کےبعدان کےپڑوسی اور چھوٹےبھائی کےدھرنے میں موجود لوگوں کی انفرادی و اجتماعی رائےپچھلےبلاگ میں بیان کرنے کی کوشش کی تھی۔اسی سلسلےمیں مزیدکچھ احتجاجیوں سےملاقات کرواتی ھوں۔
 یہاں میں قرض اتارناچاھتی ھوں اس چھوٹے بھائی کاجوB.Sc کاطالب علم ھےاورپارٹ ٹائم جاب بھی کررھاھے۔شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پربتایاکہ کسی استعفیٰ کی خواہش میں نہیں آیا۔صرف تین مطالبات ھیں جن کاحل چاھتاھے 1:بجلی 2:مہنگائی 3:بےروزگاری
اور یہ کہ 4-3 روز سے آیاھے۔نرمی سے سمجھایاکہ اپنا مستقبل دہرنوں میں تلاش نہ کرے اورواپس جاکرتعلیم میں دل لگائے۔یہ واحدبچہ دیکھاجس کےمنہ میں پان یاگٹکہ نہ تھا۔آنکھیں پیلی ھورھی تھیں۔پوچھنےپرشک درست نکلا کہ ہیپاٹائیٹس ھے۔

کل ایک سکھ بھائی کاذکرکیا تھا۔سوات سےآئے بلدیوکمارہمارے سینیٹرامرجیت ملہوتراکےکزن ھیں۔پہلےتو انہوں نےسیدھی بات کی کہ بخوبی اندازہ ھے استعفیٰ کا معاملہ کسی طور حل نہ ھوگا، مگران کی رائے ھےکہ حکومت پر پریشربنائےرکھناھے۔انہیں ڈاکٹرسورن سنگھ سےبھی کوئی شکایت نہیں۔اورچاھتے ھیں کہ ملک بہتری کی جانب گامزن ھو،چاھےکوئی بھی قیادت آئے۔اور یہ مانتے ھیں کہ تمام توانائیاں اس دھرنےکی نظرکردینےسے ان کا صوبہ کہیں "بیک گراؤنڈ"میں چلاگیاھے۔جوکہ اب صرف جلسےکی رونق بنائےرکھنےکیلیےافراد کی تعداد پوری کرنےکی مشین بن چکاھے۔شیخ رشیدکےبارے ان کی رائے بھی باقی شرکاءسےمختلف نہیں۔ہاں مگرایم-کیو-ایم کیلیےفرماتےھیں کہ خان اب مجبورھوگیاھے،یہ کہتے ایک مثال یہ دی "دیکھوباجی۔۔۔ام کوایک چوہاچاھیےجواس بند دروازےکوکترےاوراپنےساتھ ساتھ ہمارے واسطےبھی راستہ نکال لے۔" دریافت کیاکہ کیااب "ٹائیگرز" کو چوھوں کی مددلینی ھوگی توکھلکھلاکرھنس دیےاوراپنی بہن کہتےیکدم سر پرہاتھ رکھ دیا۔رابطہ نمبرجھٹ لکھ کردیا۔کبھی رابطہ ضرورکروں گی کہ پوچھوں اپنی جس لاڈلی بیٹی کوتھیلیسیمیا سےلڑنےکوچھوڑ آئے ھیں وہ ان کو یاد کرتی ھے کیا۔
                                                              

میں نے جب کچھ باتیں سکھ مذہب بارے کیں تواتنا خوش ھوئےکہ حیران رہ گئی۔مگراس دوران وہی رضاکار تنویراحمد پھر گفتگومیں کودےاورمجھےتبلیغ کرنےلگےکہ "آپ کوشرم آنی چاھیےسکھوں کےبارےمیں اتناجانتی ھیں،کبھی قرآن بھی کھول لیاکریں۔ترجمہ پڑھاھےکبھی؟"
بلدیوکمارتھوڑا پریشان ھوگئے۔میں نے نرمی سے جواب دیا "بھائی الحمدللہ سمجھ کرپڑھتی بھی ھوں"
کہنےلگے"کبھی عمل بھی کرنےکی کوشش کیجیے۔" اللہ کی رسی مظبوطی سےتھامنےکی تلقین شروع کردی۔ میں اب ان محترم کا مسئلہ سمجھ چکی تھی۔ اس لیے بلدیوکمارسےاجازت چاھی اوران کو کہاکہ ایک تصویرھوجائےتوفٹ پوزبنائےکھڑےھوگئے۔ڈھنگ کی بات کرنےکوایک نہیں تھی۔آئیں بائیں شائیں۔ نہ تو کچھ سیاست بارے علم اور نہ ھی ماضی وحال سےواقفیت۔ تعلق لاہور سے ھےاورکام کاج کچھ نہیں کرتےالٹا فخرسے گردن تانے فرماتےھیں کہ 3 بھائی ھیں وہ گھرچلاتےھیں میں نے اپناآپ پارٹی کی خدمت کیلیے وقف کردیاھے۔معلومات میں اضافہ کیا کہ لاہورسے12-10 بسیں بھرکرلائی گئی تھیں مگر جب میں نے دیگر باتوں کے دوران جائزہ لیا تو خود ھی سچ اگل دیاکہ 5-4 لڑکےھی رھ گئےھیں باقی لوٹ چکے۔
کج بحثی میں ثانی نہیں رکھتے۔ماماقدیرکی بات پرپتنگےھی لگ گئےکہ ان کے پنجابی لیڈرکوگالی نہ دوں۔دریافت صرف یہ کیاتھا کہ"میراکوئی بلوچ بھائی آپ کی طرح اپنا حق مانگ سکتاھے؟" جواب تھا "آپ جیسے بلوچ ھیں جوناقدری کررھےھیں۔ورنہ خان صاحب جیسالیڈر توصدیوں میں پیداھوتاھے۔"
انہوں نے مجھےوہ تاریخی جملہ بھی سنایا "عمران خان تو جناح کی بہتراور ماڈرن صورت ھیں۔" اس کےبعدمزید کچھ سننےکہ ہمت نہ رھی۔صرف اتنا کہہ کر اجازت چاھی کہ "بلوچ"اور "جناح" کواستعمال کرنےسےپرہیزکیجیے۔
                                             
                                                                     

اگرچہ ٹانسلزکےمسائل کی وجہ سے "تلسی"نامی سونف سپاری نہیں کھاسکتی مگراسی کےبہانےایک "دکان"کی جانب بڑھی۔یہاں اوکاڑہ سے آئے ایک لڑکےنےبتایاکہ پہلے چھوٹابھائی آیاتھامگریہاں کی چکاچوندرونق نےاتنا متاثرکیاکہ بڑےبھائی کوبھی بلوالیاتاکہ مل کر پان،سگریٹ اورنسواروغیرہ کا "کھوکھا" لگاکربچت ھی کریں گے۔اس لڑکے نے سیدھی بات بتائی کہ زیادہ ترشرکاءاسی "فلسفہءحیات" پردھرنابسر کررھےھیں کہ کھانا،رہائش مفت ھے۔شام کو رونق میلہ ھوجاتاھےاور گھروالےبھی راضی ھیں ان نکھٹوؤں سےجان چھوٹی ھوئی ھے۔
تنویر صاحب پھرپہنچ گئےاورمسلسل یہی پوچھتےرھےکہ "آپ "جیو" سے ھیں؟" میں نےسختی سے انکار کیا تواسی محسن کمال خان کوآنکھ سے اشارہ کرکےغائب ھوگیا۔وھی صاحب جو "گوقادری گو"کے نعرے لگارھےتھے۔

                               
ایک صاحب آگے بڑھےاورمدعابیان کیاکہ کس طرح قادری نے ان کی امیدوں کو توڑا۔فیصل آباد سےتعلق رکھنے والے علی نے بتایاکہ 2000ءسے "عوامی تحریک" سے وابستہ تھےاور "قبلہ" سے اتنی الفت تھی کہ ان کیلیے ہاتھوں سےراستہ صاف کرتےتھے۔اور 2007ء-2005ء کےدوران فیصل آباد میں صدقات وخیرات کی رقوم کے معاملات بھی دیکھتےرھے۔مگر21اکتوبرکی رات جس لمحےواپسی کا حکم صادر ھواتودل ٹوٹ گیا۔اور ان کو ایسا محسوس ھوا کہ "جیسے "قبلہ" نے ماڈل ٹاؤن کی 14 لاشوں کواپنےسیاسی کیرئرپر قربان کردیا۔"انہوں نے مزید بتایاکہ "آپ کا میڈیا "فلاں" ھےجوکسی ایک نے بھی وہ منظرنہ دکھائےجب ہماری خواتین چپل اٹھاکرقادری کودکھارھی تھیں اور کچھ ان چپلوں سے زمین پیٹ رھی تھیں۔" میں نے کہا ہمیں تو بس "نم آنکھیں" ھی دکھائی دیں تو موصوف کے الفاظ تھے "بہنا،ان کے معاملات کچھ اور تھے۔"بہرحال جناب ان صاحب کو اب خان صاحب کی شکل میں مسیحامل گیاھےجوآزادی کےساتھ ساتھ انقلاب کے اڑن کھٹولےپر بھی سواری کروائے گا۔

                   


گجرات سے تعلق رکھنےوالےمحمد معظم کوآئےابھی 5 روز ھی ھوئے۔علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے "ماس کمیونیکیشنز"میں ایم-اے کرنےکی کوشش کررھےھیں۔ان صاحب کا کہناتھا کہ قادری صاحب نےان کے آنےکی بھی لاج نہ رکھی اوربنااپنی عوام سے مشورہ کیے چلتےبنے۔مزید یہ کہ "محرم الحرام کابہانہ کیوں بنایا جبکہ یہ تو حق و باطل کی جنگ کا مہینہ ھے۔اور ہم بھی حق پرھیں۔"قبلہ" نے فرمایاتھا حکومت باطل ھے،تو جنگ مؤخرکیوں کردی۔"بس اسی شش و پنج میں علی کے ہمراہ اپنے "روحانی چچا" سے رجوع کیاھےکہ وہی کوئی تدبیرکریں گے۔

             
ان کے بعد جن زخمیءانقلاب سے بات چیت ھوئی وہ بھی گجرات سے "قبلہ" کی پکارپرلبیک کہتےآئے۔وہاں کسی پرائیویٹ ہسپتال میں رسیپشنسٹ کی نوکری کرتے ھیں۔پہلے15 دن کی چھٹی لےکرآئےتھےمگر اب 70روزھوگئے۔ خالی ہاتھ واپس جانےپرگھروالوں کا سامناکرنےکی ہمت نہیں ہے۔دل تو چاھتا ھےکہ ان کی گفتگو کی وڈیوھی پوسٹ کردوں۔مگر۔۔۔۔۔خیرسوباتوں کی ایک بات یہ کہی "جب شروع میں ہم سے مطالبات ماننےپرمذاکرات ھورھےتھےتو "قادری صاحب" کوضدنہیں دکھانی چاھیےتھی۔کم ازکم کچھ توحاصل ھوتاجوہم دوسروں کوبتانےکےقابل ھوتے۔ہمیں 100 پیازبھی کھاناپڑا اور ڈنڈےبھی برسے۔" یہ بھائی صاحب جب بول رھےتھےتو وھی محسن کمال خان بلندآوازمیں "گوگوپان مصالحہ" بیچتےجیونیوزکی شان میں قصیدےپڑھ رھاتھا۔میں نے دوبار دھیمےلہجےمیں بولنےکوکہاتو جواب دیاگیا "ام کوتوپہلےای شک تھا۔تم ان کی ھی چمچی ھو۔"سوچ کالیول اور جیوکابخار۔خان صاحب کی تربیت کا معیار بس یہی ھے۔خیر محمد معظم نے مزید بتایاکہ اس گندگی کے ڈھیرمیں رہنابہت مشکل تھا۔"چِلّہ بھی 40 روز کاھوتاھےمگرقادری صاحب نے تودُگنےدن لگوادیےاور شہبازشریف تک کااستعفیٰ نہ لےسکے۔"

                 

         
قصہ مختصروہاں موجود ایک اور سابق انقلابی اور حالیہ آزادنے کہاکہ "قبلہ" نے "جانوں کو تکلیف میں مبتلا رکھا اور کٹھ پتلی کی طرح نچاکرہمیں ڈرامہ کرنےپرمجبور کردیا۔"
ایک اور صاحب نے شناخت ظاہر نہ کرنےپرکہاکیاکہ آپریشن ضربِ عضب سےحکومت ومیڈیاکادھیان ھٹانےکیلیےیہ ایک بہترین ڈرامہ تھا جو قادری نے پیش کیا۔ان صاحب کویہ تو احساس ھےکہ معیشت تباہ ھورھی ھےمگر یہ بھی کہتے نظر آئےکہ ان دھرنوں سے حکومت کےہاتھ پارلیمنٹ نے مظبوط کردیےھیں۔میں نے کہا کہ "جب آپ کویہ سب احساس ھےتو کیوں موجود ھیں؟" فرمانے لگے "باجی باہرخرچہ بہت ھےاورسیدھی بات ھے یہاں رہائش اور کھانےکابندوبست ھے۔میں کچھ مزدوری کرکےبچت کررھاھوں"
حیرت ھے کہ ہمارا میڈیا ان مجبوریوں میں پسے لوگوں کوانقلاب کےسپاہی گردانتاھے۔اورنیاپاکستان کے متلاشی اسے آزادی کانام دیے ساراوقت سوشل میڈیا پرمغلطات سے نوازتے رھتے ھیں۔ان کی ذہنی سطح کومدّنظررکھتے اب توہمدردی ھونےلگی ھے ۔جس قوم کا لیڈرسوائے نفرت اور تعصب کےکچھ سکھانےسے قاصرھواس کا "تابناک" مستقبل کون چھین سکتاھے۔

                       
               
حلقہ این-اے 49 سے سابقہ آزاد امیدوار "راجہ اورنگ زیب خان" صاحب بھی اسی دھرنےمیں موجود ھوتےھیں۔اسلام آباد کےرہائشی پریس کلب کےسامنےان کے احتجاج کے منفرد انداز سے پہچانتےھیں۔کافی معقول باتیں کررھے تھے۔ان کی جھونپڑی پر قبضہ کرلیاگیاتھا۔مگر میرے اردگرد اچانک شوروغُل بڑھ چکاتھا۔خطرےکی بو محسوس ھوئی توچیزیں سمیٹنےلگی،اس دوران صرف اتنی بات کان پڑی کہ راجہ اورنگ زیب کی زندگی میں کمائی صرف 3 چیزیں ھیں 1:میگافون 2:چادر 3:سفیدجھنڈا

     

ان سےابھی بات چیت جاری تھی کہ دوصاحبان "سفاری سوٹ" میں ملبوس مجمع کوچیرتے آگےبڑھے۔ان کے ہمراہ وہی نکھٹورضاکار اور محسن کمال تھے۔آتے ھی دو لڑکوں کو تھپڑ رسید کیےاورمجھےکہا پریس کارڈ دکھائیں۔میں نے کہاکہ میں نے تواپنا تعارف قطعاً صحافی کے طور پرنہیں کروایا۔صاحب نے میراموبائل چھینااور آئی ڈی کارڈمانگا۔مگر جب میں سکون سے کرسی پر بیٹھی رھی توکہنےلگےکس ایجنسی سے ھیں۔اُف۔۔۔۔۔۔ لیول چیک کیجیے۔اوراسی اثناءمیں بہت سے لوگ کہنےلگے"آزادئ رائےپرخان صاحب بھی تو بولتے ھیں،آپ مت تنگ کیجیے" اس بات کا غصہ یہ نکالا کہ اورنگ زیب صاحب کودھکادےکر کرسی سے اٹھایااور ایک لڑکے کوگریبان سے پکڑکردھکیلاکہ کوئی شخص ایک لفظ نہیں بولےگااس خاتون کےسامنے۔

                                       

خان صاحب برامت مانیےگامگر آپ کا پرسنل سکواڈ بھی لگڑبگڑ ھی ھے۔افسوس دماغ ان کےپاس بھی موجود نہیں۔یہ تصویرکچھ روزپہلےہی کھینچی تھی تب علم نہیں تھاکہ اس "بہادرنوجوان" کےہاتھوں سےموبائل چھینناپڑےگا۔اب آپ مجھےبھی اپنے "دوپٹے"سے پھانسی دیجیےکہ ان صاحب کی تصویرلگادی۔
میں نےاپنا شناختی کارڈ نکال کردکھاناچاھاتو جھپٹ کراپنی مٹھی میں بند کرلیا۔اور فون ملا کر کسی نیازی کو آنےکاکہا۔دوسرافون کنٹرول روم کیا۔اس دوران کہتی رھی کہ میرا کارڈ لوٹایے۔جواب دوسرا "کاکاشپاہی"دیتارھاکہ "سب ڈیلیٹ ھوگا۔جراءت کیسے ھوئی بنااجازت اندر گھسنےکی۔"غصہ شدت اختیارکرگیااور میں اپناشناختی کارڈ انکےھاتھ سے چھین کرتیز قدموں کنٹینرکےساتھ کھڑی گاڑی کی جانب بڑھ گئی۔یہ صاحب نہ جانےکہاں کہاں فون ملارھےتھے۔اورہمارا ریٹنگ کابھوکامیڈیا تماش بین بنےاپنےاپنےکیمرےسیٹ کرنےمیں مصروف ھوگیا۔منتظرتھےکہ بریکنگ نیوز مل گئی بس۔
میں نے جونہی گاڑی سٹارٹ کرکے ریورس کی،عمرانی "گوریلافورس" کانمائندہ گالیاں نکالتاآگےبڑھااور فرنٹ ڈورکھول کر چابیاں نکال لیں۔اورکہنےلگا "خان ھی فیصلہ کرےگااب تمہاراکیاکرنا ھے۔نہیں توجوفوٹو اور وڈیوبنائی ھیں سب ڈیلیٹ کروہمارے سامنے۔" میری برداشت اب ختم ھوچکی تھی تھپڑ رسید کیااورچابیوں کاگچھہ ھاتھ سےنکال کرکہا کہ "اب یہ حرکت مت کرنا،آپ دھرنےوالےاپناتماشہ خود بنوالوگے۔" ان صاحب کی پچھلےہفتےکی تصویربھی میرےفولڈرمیں محفوظ ھے

     


اور قربان جاؤں میں اپنےآزاد میڈیاپرکہ وہ مجمع کوچیرتےکیمرے لہراتےآگےبڑھ رھےتھے۔ابھی گاڑی دوبارہ سٹارٹ کی تودوسرا "کاکاسپاہی" اپنےسےپہلےکی پیروی میں دروازہ کھول چکاتھا۔میں نے غصہ سے گھوراتوان کے سرغنہ کی آوازآئی۔"جانےدو،سبق کافی ھے۔"اور میں نے جب گاڑی موڑی تووہ صاحب واکی ٹاکی ٹائپ کسی بلاپرمیری گاڑی کا نمبرنوٹ کروا رھےتھے۔نتیجہ یہ نکلا کہ ایک ٹیوٹا آبپارہ تک دم ہلاتی پیچھا کرتی رھی۔مگروہاں رش کافی تھا سو۔۔۔۔۔۔اپنا راستہ ناپتےناکامی ھی ھوئی۔

یہاں آپ کو ہماری غیور،بہادر اور سمجھدار عوام بھی دکھاتی چلوں۔یہ سب لوگ میری گاڑی کو یوں حصار میں لیے کھڑے تھےجیسے امام بری سرکار کےباہر لنگرکیلیےکھڑےھوں۔اور مجھے یہ بھی یقین ھوا کہ ہم ایک تماش بین قوم ھیں۔مگرتب تک ہی کہ جب تک معاملہ اپنی بیٹی یابہن کا نہ ھو۔

                 







خیر۔۔۔۔۔۔ میں تواللہ پاک کےفضل سےبخیریت گھرپہنچی۔اورآج اس سلسلےکادوسرابلاگ بھی مکمل کرلیا۔آپ کیلیے 
دعاھی ھےکہ دوا کا اثراس بیماری میں نہیں ھوتاجس میں آپ مبتلاھیں۔اللہ آپ کو "ایاک نعبدو وایاک نستعین" سے آگےبھی سکھائے۔یقین مانیے آپ کا اصلی ووٹراور سپورٹرآج بھی یہی کہتاھےکہ آپ اپنی توانائیاں خیبرپختونخواہ پرلگایےتاکہ مجھ جیسےبھی آپ کی تعریف لکھنےپرمجبور ھوجائیں۔اور یہ میراوعدہ ھےجس دن میراخیبرپختونخواہ ایک رول ماڈل نظرآیا،بناکسی بخل کےسب لکھوں گی۔مگرآپ موقع تو دیجیے۔اوراپنےچاھنےوالوں کونفرت کی فصل کی بجائے کچھ تعمیری سوچ دیجیے۔

20 تبصرے:

  1. اتنا خطرہ مول لینے کی کیا ضرورت ہے

    جب کسی کی آرزوؤں کا خون ہوتا ہے تو رویوں میں تلخی آ ہی جاتی ہے.

    آزادوں اور انقلابیوں کی تو وہ حالت ہے کہ!

    نہ خدا ملا نہ وصال صنم
    نہ ادھر کے رہے نہ ادھر کے

    اپنا خیال رکھیے گا

    جواب دیںحذف کریں
  2. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
  3. PTI logic -- app k pass ek hi sawal hai KPK me kia kar lia khan ne ? :P :D

    جواب دیںحذف کریں
  4. ابھی پیکچر باقی ہے .......خوش رہیے .....جیتے رہیے......

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. پکچر ڈبے میں بند ھوچکی۔۔۔۔۔ کسی آئیٹم نمبر سے پوری فلم کامیاب نہیں ھوسکتی۔

      حذف کریں
  5. متشکرم, ہمیں وہ سب دکھانے کا جو کرپشن اور جانبداری سے پاک ہے اور ہمیشہ عوام کو اپنے نیوز چینل سے حقیقت ہی دکھاتا ہے, آپ نےتو اب اس دھرنے کا پوسٹ مارٹم کرنا شروع کیا جانے اور
    کتنی کہانیاں اورواقعات رونما ہوئے ہونگے جو ناقابل بیان اور ناقابل تحریر ہیں اللہ آپ کو جزا دے اور اپنی حفظ و امان میں رکھیں, حقیقت سے ہردہ اٹھانے کے لیے آپ جے بہت رسک لیا
    جس کی مزید اجازت ایک بھائی ہونے کے ناطے اب نہیں دوں گا
    اور اس بات پر کومنٹ کو سمیٹوں گا کہ میں ایک بہن کھو چُکا ہوں
    اور مزید ہمت نہیں

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. جزاک اللہ الخیر جوجی پائین۔۔۔۔۔۔ :-) آباد و سلامت رھیے۔

      حذف کریں
  6. آپ نے جان بو جہ کر اپنے آپ کو مصیبت میں ڈالا
    اللہ نے لکڑبگڑ سے آپ عزت محفوظ رکہی
    اللہ کا شکر ادا کریں
    اللہ آپ کو حفظ و ایمان میں رکہے
    آپ کا فالوورز
    بابر مرزا

    جواب دیںحذف کریں
  7. ہر خیمے سے الو نکلے گا
    تم کتنے الووں سے بچ پاو گی.
    مہا الو کے پاس ایک موقع تها کہ اس کو استعمال کرتا اور اپنی قابلیت دکھاتا اپنے صوبے ڈیرے ڈالتا اور روزانہ کی بنیاد پر اور جنگی بنیادوں پر وہاں تبدیلی لاتا اور پهر دعویٰ کرتا کہ آی میڈ اٹ
    بمسل دنیا کے تمام بڑے بڑے لیڈر اسی طرح آے اور چها گے.سابقہ ایرانی صدر احمدی نژاد کونسل پهر تہران کے مئر کے طور بتایا کہ اس میں لیڈرشپ کی کوالٹیز هیں اسطرح مهاتیر محمد اور ترکی کے صدر اور موجودہ پریمیر جناب طیب اردگان دور مت جائیے هم سایہ مودی کو لیجیے کہ کس طرح چھوٹے لیول سے منوا کر چها گیا
    ان میں سے کسی یہ نہیں کہ ن ظام کو بدلو ک میں وزیراعظم بن سکوں اس طرح کون آپ کیلے راہ هموار کریگا
    یہ درست هوگا کہ عمران فنانشل کرپٹ نا هو لیکن یه جناب پنجابی جو کهتے ہیں کہ دانا شخص وہ تو قطعاً نہیں ہے
    پاکستان اسوقت نا تو بہادر کی اور نا ہی بات بڑے ایماندار کی ضرورت ہے بلکہ اک دانا جو عالمی اور اندرونی سازشوں کو بهاپنتے هوے ملک کو آگے لیکر جاے
    آپ کی داد دیتا جو آپ اس ذہنی معیار بلکہ ذہنی بیمار لوگوں کا روزانہ ہی سامنا کرتی هیں کی اس ملک کے ساتھ کیا کهلواڑ هو رہا هے لوگ جان سکیں.
    اللہ اجر عظیم دے.

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اللہ جزا دے آپ کو۔۔۔۔۔۔ کس خوبصورتی سے میرے مؤقف کو مثالوں سے بیان کردیا۔۔۔ :-)
      افسوس۔۔ یہ انسان سمجھ کی منزلوں سے پرے جاچکا۔ انا کا غلام بن چکا۔
      جزاک اللہ الخیر!

      حذف کریں
  8. Allah samjhay In Inqalabion or "Dhaandli" kee paidawaar Aazadi k matwaalon ko .
    In ko nahee maalum k IZZAT kia hotee hai. Woh baich ker khaa chukay. Jo sirf apnay views to dabang andaaz say daita hai magar jawab sunnay kee himmat nahee. Agar sun lain tu Mughllazaat Muqaddar bantay hain.
    Padri sahab ka maamla Aqeedat or Aqeeday ka hai. Mousoof khan ka Maamala izzat e nafs or jihaad bin nafs ka hai.
    Bayhooda logo kee aik aisee Army tashkeel dee jaa rahee hai jiss say baat kerna bhee apni IZZAT khatray may daalna hoga. Allah samajh day sab ko.
    Aik PTI k meray Bachpan k dost nay meree Birthday per Mujhay wish tak nahee kia ( yeah 32 years may first time tha) Mai khud un k office gya with Cake or wahan jaa ker un k staff smait dost bhai ko cake khilaya. Woh sharminda nazar ayee.
    Mera sirf aik mutaalba hai apnay Pti walay ehbaab say ; Khuda k leay Apnay mazhab ka aik dafa zaroor parh lain".
    Allah aap ko apnay hifz o amaan may rakhay.

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. اللہ اکبر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس جی کچھ یہی معاملات بن چکے ھیں ملک میں۔۔۔۔ دوستیاں،رشتیداریاں سب خراب ھوگئیں۔۔۔صرف اس انسان کی بوئی نفرت کی فصل کا نتیجہ ھے۔
      جزاک اللہ الخیر!

      حذف کریں
  9. میں ایک مرتبہ پہلے بهی آپ کے اگلے مورچوں پر حملہ آور ہونے کی وجہ سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکا ہوں

    اور دعا گو ہوں کہ اللہ آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھے

    گستاخی معاف مگر آپ عقل و دانش کا مقابلہ عقل و فہم جیسے آزمودہ ہتھیاروں سے کر سکتی ہیں مگر جہالت کی اتها گہرائیوں میں ڈوبے عقل و فکر اور ظرف سی ناآشنا لوگوں کا علاج آپ کیا کسی بهی ذی شعور انسان کے بس کی بات نہیں لہذا ان سے دوری ہی واحد علاج ہے

    جواب دیںحذف کریں
  10. یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. You did a wonderful job. Bohet maza aaya. Manzer kashi kamal hy aur perhny wala apny apko wahan moojod pata hy. Ab hamara kia hoga keh itny short time main apky 2 blog perh liay, aadat hogai hay. Allah krey zore qalam aur ziada, Aamin. Apni car change kerlain coz it is reported and frustrated followers can maintain their attraction in it to attack. (Akhre Dervesh)

      حذف کریں
  11. Stay Safe my dear ! you achieved what many of Pakistani News Media couldn't even imagine ! This is the Difference between Doing something with JAZBA or mere Salaries ! u won Afshan :)

    جواب دیںحذف کریں
    جوابات
    1. Jazzak Allah!
      your comment is precious to me..... I'm short of words respected lady.

      حذف کریں
  12. بہت عمدہ طریقے سے آپ نے برساتی مینڈک کی ہجرت کی عکاسی کی ہے.
    ہمارا نام نہاد آزاد میڈیا ریٹنگ کی بھوک میں اندھا ہے انہیں سنسنی پھیلا کر اپنے دھندھے کو فروغ دینے کے سوا کچھ نہیں آتا، اپنے دھندھے کو چمکانے کے لئے مذہب، اخلاقیات، حقائق سمیت کچھ بھی بیچنے کو تیار ہو جاتا ہے. ویسے میرا آپکو مشوره ہے کے آپ ذرا احتیاط سے کام لیں، لیکن اس کا یہ مقصد قطعی طور پی نہ سمجھنا کے میں آپ کی بہادری کا مذاک اڑا رہا ہوں، صرف اس لئے کہہ رہا ہوں کے اس قسم کے حالات سے متعدد بار گزر چکا ہوں. اللہ پاک آپ کو اپنی پناہ میں رکھے.

    جواب دیںحذف کریں