حماقتوں اور غلطیوں کی پشت پناہی
میں ہمارے ہاں فاش غلطیوں کا ایک لامتناہی سلسلہ ہے جس میں قصور وار کو یوں
گلوریفائی کیا جاتا ہے جس طرح کسی زمانے میں ہماری دیسی فلموں کا نام نہاد ھیرو
درجنوں کو موت کے گھاٹ اتار کر بھی شائقین کے دِلوں کی دھڑکن بنا رہتا اور اُسے حق
بجانب سمجھتے سینما گھر میں بیٹھے عوام تین گھنٹے تالیاں پیٹا کرتے تھے۔
پنجاب کے مقتول گورنر سلمان تاثیر کا قاتل ممتاز قادری موقعۂ واردات سے آلۂ قتل سمیت گرفتار ہوا۔ قاتل کو اپنے حق میں دلائل و ثبوت پیش کرنے کا آخری موقع تک فراہم کیاگیا۔ملزم نے شروع دن سے صحتِ جرم سے انکار نہ کیا بلکہ سفاکانہ ڈھٹائی کیساتھ اعترافِ جرم کرنے کے ساتھ مقتول کی ذاتی زندگی اور نجی معاملات کو عدالت میں زیرِ بحث لاتا سپریم کورٹ سے ہوتا رحم کی اپیلوں تک گیا۔مجرم تو ریاستی قانون کے تحت اپنے انجام کو پہنچا مگر اٹھارہ روز سے جاری شب و روز کا ہیجان ہے کہ شدت ہی اختیار کیے جاتا ہے۔حیرت مجھے ہر دو جانب کی انتہاؤں کو خاموشی سے دیکھتے ہوتی ہے ۔کسی انسان کی موت پر خوشیاں منانے والے یا ایک قاتل کو ھیرو بنا کر کمائی کا ذریعہ بنانے والوں میں کچھ خاص فرق دکھائی نہیں دیتا۔چار دیواری میں آپ کسی کو مجرم مانیں یا شہید مجھے اِس سے کچھ غرض نہیں ہاں مگر جِس وقت شاہراہیں بند کرکے ریلیوں کے نام پر ریاستی نظام کو زد وکوب کیا جائے گا اور سوشل میڈیا پر کفر کے فتوے یا جہالت کے سرٹیفیکیٹ بانٹتے ایک دوسرے کی مسلسل ذلیل کی جائے گی تو ایسی بلیک میلنگ کا ساتھ دینا عجب معلوم ہوتا ہے۔ وہ بھی ہیں جو ناموس لفظ کا مفہوم تک جاننا گوارا نہیں کررہے۔تحظ کیا خاک کریں گے۔اکثر دل کیا کہ بحث بلکہ فتوے جاری کرنے والوں سے دریافت تو کروں کہ کتنے ہیں جنہوں نے ہائی کورٹ کا چھیاسٹھ صفحات پر مشتمل فیصلہ سکون سے پڑھا اور سپریم کورٹ نے انتالیس صفحات میں جو کچھ درج کیا وہ کتنے لوگوں نے جذب کرنے کی کوشش کی۔۔۔مگر مسئلہ یہاں یہ بھی ہے کہ جِس قابلِ احترام عدلیہ نے قومی زبان میں فیصلے جاری کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا وہیں سے انگریزی زبان اور مشکل اصطلاحات والا اہم فیصلہ آگیا۔اس سے بھی اہم معاملہ ہے کہ قانونِ شہادت سے لے کر ناموسِ رسالتﷺ تک کے ریاستی قوانین بارے عوام کو کِس حد تک آگہی ہے۔
معاملہ ۴ جنوری ۲۰۱۱ء سے کہیں پہلے شروع ہوتا ہے۔۲۰۰۹ء میں جون کا مہینہ،شیخوپورہ کا ایک گاؤں جہاں فالسے کے باغات میں مزدوری کرتی کچھ خواتین آپس میں جھگڑ پڑیں۔ وجہ تھی انتالیس سالہ آسیہ نورین نامی مسیحی خاتون کو ناپاک و نجس سمجھتے کنویں سے پانی پینے نہ دینا۔پاکی پلیدی کے من گھڑت قصے۔اگرچہ آسیہ کے پاس اپنا گلاس تھا مگر ذاتی عناد میں اصرار تھا کہ کنویں کی رسی پکڑنے سے ہی ناپاکی کا معاملہ ہوجاتا ہے۔بات بڑھتی گئی اور طعنوں سے ہوتی ایک دوسرے کے مذہبی عقائد تک جاپہنچی۔آسیہ کے مطابق حضرت عیسیٰ کو ماننے والا ناپاک کیسے ہوگیا جو انسانی زندگیاں بچانے والا تھا۔اس سے اگلا جملہ وہ تھا جو آقا دو جہاں ﷺ کی شان میں گستاخی تھا۔۔۔ بے شک جب انسان کسی کے دین و عقائد بارے پڑھتا جانتا نہیں ہے تو جہالت میں ادا کیے جانے والے الفاظ کی سختی بارے بھی نہیں جان پاتا۔اور یہی اس جھگڑے کی بنیاد بنا۔
وقتی طور پر بیچ بچاؤ کروا دیا گیا۔مگر وائے گاؤں کا مولوی سلیم جس نے مسلم خواتین کے استفسار پر فوری فتویٰ (؟) صادر فرما دیا کہ آسیہ نورین نامی مسیحی عورت نبی پاک حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی کی مرتکب ہوئی ہے۔اور گستاخِ رسول ﷺ واجب القتل ہے۔منبر سے لاؤڈ اسپیکر پر ایک عام مولوی فتویٰ صادر کیے اعلان کرتا رہا اور عوام کو بھڑکاتا اور قتل پر اکساتا رہا۔ نتیجتاً گاؤں بھر نے آسیہ کو اس کے شوہر اور بچوں سمیت "گستاخ" قرار دے کر ایسی پٹائی کی کہ اگر پولیس وقت پر نہ پہنچتی تو شاید توھینِ رسالت کے نام پر ایک کوٹ رادھا کشن ۲۰۰۹ء ہی میں ہوجاتا۔ورنہ جوزف کالونی،یوحنا آباد کی مثال یاد کرلیتے ہیں۔نہیں تو رِمشا مسیح کیس اتنا پرانا نہیں ہوا کہ ہم مکمل طور پر بھول چکے ہوں۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ زندگی کاحق اور جینے کا اختیار صرف اپنےمذہب نہیں بلکہ صرف ہم مسلک ہی کو رہ گیا ہے۔
آسیہ کیخلاف توھینِ رسالت کا پرچہ کاٹ دیا گیا جبکہ اس کا خاندان گاؤں چھوڑ کر چلا گیا۔سیشن کورٹ شیخوپورہ میں کیس کی سنوائی شروع ہوئی تو گاؤں کا وہی مولوی جتھا لے کر احاطۂ عدالت کے باہر پھانسی کے فیصلے کیلیے دباؤ ڈالتا رہا۔اسے کارِ سرکار میں مداخلت سمجھا گیا یا نہیں،خبر نہیں۔مگر سیشن جج نے ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانے کیساتھ پھانسی کی سزا سُنا دی۔
سزا کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل کی گئی اور وہاں بھی ہر کاروائی کے روز دو مولویوں کی سرپرستی میں احتجاجی مظاہرے کیے جاتے۔سیشن کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ جہاں تک یاد پڑتا ہے ایک صاحب نے آسیہ کو جہنم واصل کرنے والے کیلیے پانچ لاکھ نقد انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔شاید ان مولوی صاحب کا ایمان ایسا مضبوط نہ تھا کہ یہ کارِ خیر خود سرانجام دے دیتے۔ہمارے ہاں ہمیشہ سے دوسروں کے "مُنڈوں" کو بازی لیجانے کیلیے اکسانا روایات سے ثابت ہے۔
ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے کے بعد گورنر سلمان تاثیر جیل کے دورے پر آسیہ نورین سے مِلے اور واپسی پر ایک ایسے قانون پر تنقید کرنے کی گستاخی کر بیٹھے جسے برطانوی راج کے دوران برصغیر پاک و ھند کی اقلیتیوں کے تحفط کی خاطر نافذ کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ اُس وقت مسلمان اقلیتی حیثیت میں زندگی بسر کررہے تھے۔اس خطےمیں سب سے پہلے ۱۸۶۰ء میں انڈین پینل کوڈ میں سیکشن۲۹۵ ہر مذہب کی عبادت گاہ،عقیدے اور نظریے کو مقدم سمجھتے حفاظتی قانون کے طور پر متعارف کروایا گیا۔سزا جِس کی دو سال قید یا جرمانہ یا دونوں تھی۔مقصد اِس کا یہی تھا کہ کسی بھی جماعت،فرقے یا مذہبی عقیدے کو نقصان پہنچا کر امن و امان کی صورتحال برباد کرنے والوں کو تنبیہہ ہوجائے۔انسانوں کے بنائے اس قانون میں سب سے پہلی ترمیم ۱۹۲۷ء میں کی گئی۔ ۲۹۵-اے مذہبی جذبات کو ابھارنے کیلیے جان بوجھ کر اور بدنیتی پر مبنی کارروائیوں کے خلاف تھی۔اس کی سزا دس سال قید یا جرمانہ یا دونوں تجویز کی گئی۔سیکشن میں دوسری ترمیم ۲۹۵-بی پاکستان بننے کے پینتیسویں سال یعنی ۱۹۸۲ء میں ایک آمر کی حکومت کے دوران کی گئی اور پہلی بار برصغیر پاک وھِند کی اقلیتوں کے تحفظ کا قانون مشرف بہ اسلام ہوگیا۔کیونکہ اب مسلمان اکثریت میں تھے۔لفظ بے حرمتی اور قرآنِ پاک کا اضافہ کیا گیا۔جبکہ عُمر قید کی سزا مقرر ہوگئی۔اس سیکشن میں اب تک کا آخری اضافہ/ترمیم ۱۹۸۶ء میں آئی۔ اور "براہِ راست یا بلا واسطہ لکھے یا بولے گئے توھین آمیز کلمات،پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کیلیے تضحیک آمیز جملہ اور شکوک و شبہات پیدا کرنا" جیسی اصطلاحات کا اضافہ کیا گیا۔یاد رہے کہ ۱۹۹۰ء-۱۹۹۱ء میں اس جرم پر سزائے موت اور جرمانے کا اضافہ کیا گیا اور ساتھ میں یہ شرط کہ کیس کی سماعت ایک مسلمان جج کی سرپرستی میں ہوگی۔ یوں برطانوی راج کا بنایا اقلیتوں کے تحفظ کا قانون ایک سو چھپن سالوں میں موجودہ شکل اختیار کرچکا ہے۔
۱۹۵۳ء سے جولائی ۲۰۱۲ء کے دوران چار سو چونتیس کیسز قانونِ تحفظِ رسالت ﷺ کے تحت رجسٹر ہوئے۔جن میں نسے دو سو اٹھاون مسلمان، ایک سو اکاون مسیحی ستاون قادیانی اور چار ہندو شامل ہیں۔۱۹۹۰ء سے تقریباً ۵۲ انسان ماورائے عدالت اِس گناہِ کبیرہ کے الزام میں موت کےے گھاٹ اتارے جا چکے ہیں جن میں سے پچیس مسلمان،پندرہ مسیحی ،پانچچ قادیانی اور ایک بدھ مت اور ہندو ہیں۔۲۰۱۳ء کے بعد کم ازکم پانچ لوگ تو پولیس تحویل میں مرگئے کہ جِن پر گستاخ ہونے کا الزام تھا۔سبحان اللہ۔ کہ مسلمان ہی سب سے زیادہ گستاخ ثابت ہوتے آ رہے ہیں کیا ؟ ۔یہی سقم ہے جس کی جانب اشارہ کیا جاتا رہا ہے۔زیادہ تر کیسز ذاتی عناد،مسلکی عدم برداشت ، جائیداد کے جھگڑے اور حریف کو عدالتی چکروں میں ذلیل کرنے کیلیے اِس قانون کا غلط سہارا لیا جاتا ہے۔ایسے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے الفاظ ہیں کہ انسانوں کے بنائے قانون کو کالا قانون کہنا یا اُس پر تنقید کسی صورت گستاخی کے زمرے میں نہیں آتا۔جبکہ ممتاز قادری کے وکیل عدالت میں ایسا کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام دکھائی دیے جِس میں مقتول گورنر نبی پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کے مرتکب ہوئے ہوں۔ جمہوری ریاست عوام کو حق دیتی ہے کہ وہ کسی بھی قانونی و آئینی شِق بارے اپنی رائے اور سوچ رکھنے میں آزاد ہیں۔
مقتول سلمان تاثیر نے غلطی یہ کی کہ اِس ترامیم شدہ قانون پر تنقید کرکے ایک مخصوص طبقے کو موقع فراہم کردیا بلکہ ہمارے ہاں تو کچھ میڈیا پرسنز بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے پائے گئے۔ کچھ نام نہاد علمائے دین بھی منبر چڑھے ڈاکٹر ایم۔ڈی۔تاثیر کو بھول کر ان کے بیٹے سلمان تاثیر کا مذہبی عقیدہ متنازعہ بناکر لوگوں کے جذبات بھڑکاتے رہے۔ویسے یاد رہے کہ غازی علم دین شہید کے جنازے کی چارپائی کِس گھرانے نے سالوں سے سنبھال رکھی ہے۔تقدیر کا سائیکل کہیں یا کیا۔۔۔

ایک صاحب حنیف قریشی بھی ہیں جنہوں
نے خواب میں بشارت والا ازلی حربہ استعمال کیا جس کے جواب میں آج تک کسی نے پلٹ کر
ایسے مذہب فروشوں سے سوال نہیں کیا کہ صاحب یہ جنت آپ یا آپ کا بیٹا کیوں نہیں کما
لیتے۔یہ وہی شخص ہے جس کے خطاب سے متاثر ہوکر گورنر پنجاب کی حفاظت پر موجود ایلیٹ
فورس کا کمانڈو اپنی وردی میں سرکاری ہتھیار کا استعمال کرکے جنت کمانے نکلا
تھا۔اور جب بات عدالت میں شہادت کی آئی تو حنیف قریشی، خطاب جِن کا شمشیرِ اعلیٰ ہے، نے حلفیہ
بیان جمع کروا دیا کہ قاتل سے اس کا کوئی واسطہ تعلق نہیں۔یہاں اِسے کوئی بشارت
یاد نہ رہی۔یاداشت اِن صاحب کی تب پلٹ کر آئی جب پھانسی کے پھندے سے اتاری میت
سرہانے فوٹو سیشن کروانے کا وقت آیا۔ایسے ہی ڈبہ فروشوں نے اُس وقت کے
وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کو بھی اگلے جہاں پہنچا دیا۔
صورتِ احوال یہ ہے کہ ریاستی قانون نے پانچ سال ممتاز قادری کو شہادتیں اور ثبوت عدالت میں پیش کرکے خود کو حق بجانب ثابت کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا۔ جبکہ صاحب کے وکیل اپنا سارا زور مقتول کو شاتم و مرتد کے علاوہ شادیوں،معاشقوں،بچوں کی تعداد اور کھانے پینے کی عادات کے حوالے سے غیر اخلاقی و غیر شرعی سرگرمیوں میں ملوث ثابت کرنے پر لگاتے رہے۔۔کیا پھر بھی ریاستی قانون کسی فردِ واحد کو اجازت دیتا ہے کہ قانون اپنے ہاتھ میں لے کر اخلاقی پولیسنگ کرتا پھرے اور سزائیں تجویز کرے؟ نہیں۔
مجرم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اُس نے جو بھی کیا قرآن و سنت کے احکامات کے مطابق کیا تاکہ آئیندہ گستاخی کرنے والوں کیلیے سبق رہے کہ ان کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا۔یہی وہ بیان ہے جس کے باعث ممتاز قادری پر دھشت گردی کی دفعہ لگائی گئی۔قتلِ عمد میں اسلام آباد کی ایک معروف شخصیت سات کروڑ روپے کی دیت دینے کو تیار تھی۔اور جو مُلک بھر سے کروڑوں کا چندہ اِس مَد میں اکٹھا کیا گیا اُس کا حساب کِس نے دینا ہے وہ الگ سوال ہے۔قطع نظر اِس کے کہ دیت کے باوجود دھشت گردی کی دفعہ کے تحت سزا پھر بھی یہی ہوتی۔ایک بار اِن دفعات کا مطالعہ تو کیجیے کہ ریاستی قانون کیا کہتا ہے۔پھر بحث کیجیے کہ کہاں بہتری و ترمیم کی گنجائش نکلتی ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اگرچہ دھشت گردی کی دفعہ ہٹا دی تھی جبکہ فیصلے کا متن کہتا ہے کہ " ممتاز قادری نیک و پرھیزگار تو ہوسکتا ہے لیکن قاضی نہیں۔کونسے الفاظ توھین کے زمرے میں آتے ہیں اِس کا تعین عدالت کرے گی۔" ریاست نے سپریم کورٹ میں دھشت گردی کی دفعہ 7-اے کو دوبارہ شامل کروایا۔ ایسا اقدام جو معاشرے میں بےچینی،ھیجان اور ڈر خوف پیدا کرے۔کسی کی جان لے کر اسے دوسروں کیلیے سبق آموز قرار دینا دھشت پھیلانا ہی تو ہے۔ممتاز قادری نے اپنے بیان میں دوبارہ اضافہ کروایا کہ سلمان تاثیر نے اُسے طیش دِلوایا اور مکالمے کے دوران دھکے بھی دیے۔جبکہ چار جنوری کی سہ پہر شیخ وقاص نامی شخص بھی گورنر پنجاب کے ہمراہ تھا نہ تو مجرم کے وکلاء میں اتنی ہمت ہوئی کہ اُسے شہادت کیلیے عدالت بلواتے اور نہ ہی کوئی ایک چوٹ،خراش کا نشان تک دکھایا گیا جِس سے ثابت ہو کہ اُسے طیش دِلوایا گیا جس کے باعث سرکاری وردی میں ملبوس ایک کمانڈو نے سرکاری ھتیار کی اٹھائیس گولیاں سامنے کھڑے اُس شخص پر چلا دیں جِس کی حفاظت کا امین بنا وہ ریاست سے تنخواہ لے رہا تھا۔ اسی نقطے کو عدالتی فیصلے کے متن کے حساب سے آرٹیکل ۱۲۱ کو اپنے فائدے کیلیے استعمال کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور اِس بیان کو من گھڑت،اپنی جان بچانے کیلیے ایک حربہ قرار دیا گیا ہے۔عدات نے ممتاز قادری کے بیانات کو دو حِصوں میں تقسیم کیا ؛ قتل کا حقائق پر مبنی جواز اور قانونی جواز۔۔۔ مگر ہر دو سطح پر اُن کے وکلاء اپنے مؤکل کا مؤقف درست ثابت کرنے میں ناکام رہے۔بطور ثبوت اخباری رپورٹ پیش کی گئی جو کہ قتل کے مہینوں بعد چھاپی گئی اور جس کو عدالت نے رپورٹر کی قیاس آرائی اور فرضی کہانی قرار دیا۔دوسرا اخباری تراشہ اُس رپورٹ کا پیش کیا گیا جس میں سلمان تاثیر کے کسی ٹی۔وی چینل کو دیے گئے انٹرویوکا حوالہ دیا گیا تھا۔مگر نہ تو اس چینل اور پروگرام کا نام بتانے کی زحمت کی گئی۔نہ ہی نشر کیے جانے کی تاریخ ، وقت اور دیگر تفصیلات کا کوئی حوالہ موجود تھا۔مزید یہ کہ رپورٹر نے بھی کلیم نہ کیا تھا کہ اُس نے خود ایسا کوئی بیان سلمان تاثیر کے منہ سے سنا ۔ عدالت میں جمع کروائے گئےتحریری بیان میں سورۃ التوبہ کی آیہ مبارکہ نمبر ۱۲،۱۳،۱۴ اور ۱۵ ، سورۃ المائدہ کی آیت نمبر ۳۳ ،سورۃۃ الحجرات کی آیہ مبارکہ نمبر ۲ اور اسی طرح سورۃ النور،سورۃ الحزاب، سورۃ النساء ، سورۃ البقراہ ، سورۃ المجادلہ اور سورۃ الانفال کی مختلف آیہ مبارکہ کے علاوہ ۳۰احادیث کے حوالے بھی پیش کیے گئے۔ جن کے جواب میں عدالت نے تحریری فیصلےمیں قتل کے تمام معاملے کو سنی سنائی بات پر بنا تصدیق کے ردِ عمل میں اٹھایا گیا انتہائی قدم قرار دیتے ایسے لوگوں کیلیے سورۃ الحجرات کی آیت نمبر۶ ، سورۃ النساء کی آیہ مبارکہہ نمبر ۸۳ اور ۹۴ میں دی گئی وعید کا حوالہ دیا ہے۔
فتح مکہ کے موقع پر عام معافی کے اعلان کو بھلا کر چند واقعات کا حوالہ دینے والے بھول جاتے ہیں کہ اُس لمحے وہ حکم ریاست کے ولی و حاکم کی جانب سے تھا ورنہ گستاخی کرنے اور ہجرت پر مجبور کردینے والوں کی امانتیں لوٹانے کیلیے حضرت علیؓ کو اپنے بستر پر نہ سُلایا جاتا کہ سویرے امانتیں لوٹا کر آئیں۔
ممتاز قادری کے تحریری بیان میں ملک بھر کے نام نہاد مذہبی سکالرز سے قاتل کے حق میں فتووں کے علاوہ یہ بھی درج کروایا گیا کہ گستاخِ کی میت کو غسل تو کیا جنازہ تک جائز نہیں۔آپ متشدد اور نفرت بھری سوچ کا اندازہ کیجیے۔پڑھتا جا شرماتا جا۔
۷ اکتوبر ۲۰۱۵ء کو سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس کے بعد صدرِ مملکت کو رحم کی اپیل بھجوائی گئی یہ جانتے ہوئے بھی کہ نہ تو مقتول کے ورثاء نے دیت لی یا اللہ واسطے معاف کیا اور نہ ہی آج تک ہمارے ہاں دھشت گردی کا الزام ثابت ہوجانے والے مجرم کو معافی مِلی ہے۔بہرحال تصور کیا جاسکتا ہے کہ اکتوبر سےاس برس انتیس فروری کی صبح تک ریاست اور حکومتِ وقت کو دباؤ میں رکھنے کی کتنی کوشش کی گئی ہوگی جِس کا سرِعام مظاہرہ پھانسی کی خبر آجانے کے بعد کیا گیا کہ لاہور میں میٹرو بسوں پر پتھراؤ کروایا گیا،شاہراہیں بند کردی گئیں لہذا دفعہ ۱۴۴ نافذ کرنا پڑی۔جبکہ دارالحکومت میں جڑواں شہروں کو ملانے والی اسلام آباد ایکسپریس وے اور فیض آباد پل کے علاوہ بارہ کہو اور روات سے شہر میں آنے والے راستے بند کرکے مظاہرین نے گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔فیض آباد کے نزدیک میڈیا کے نمائندوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔آخر وہ کونسے منظم عناصر تھے جنہوں نے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو اشتعال دِلوا کر سڑکوں پر نکالا۔یقیناً کسی انسان کی آخری رسومات میں شرکت کرنے سے ریاست کسی کو روکنے کا اختیار نہیں رکھتی مگر اِن رسومات کو ریاستی قوانین کو پامال کرنے کا پلیٹ فارم بنا لینا کسی طور جائز نہیں۔اب آپ آئے روز سنیں گے کہ فلاں جگہ مرحوم کی یاد میں مسجد، مدرسہ قائم ہورہا ہے۔چندہ دیجیے۔مگر ایک سبزی فروش کا بیٹا جو ایلیٹ فورس میں کمانڈو کے عہدے پر تھا،جس نے اپنے چار ماہ کے بیٹے کی یتیمی اور جوان بیوی کی بیوگی بارے نہ سوچا ،پہلے کہتا رہا کہ یہ قتل دوسروں کو ایک سبق سکھانے کیلیےقرآن و سنت کی روشنی میں کیا اور پھر جان بچانے کیلیے آرٹیکل ۱۲۱ کا سہارا لینے کی کوشش کرتا رہا۔تو کیا ریاست اور یہہ نام نہاد مذہبی ٹھیکےدار اِس یتیم کی تعلیم و تربیت اور بیوہ کی داد رسیی کے ساتھ بوڑھے والدین کی معاشی و معاشرتی حوالوں سے مدد کریں گے۔

آخر میں مجھے نومبر کے مہینے میں
بی۔بی۔سی نیوز میں چھپنے والی ایک خبر یاد آ رہی ہے جِس کے مطابق عاشقِ رسول ممتاز
قادری نے اپنے اہلخانہ سے پہلے کی طرح نہ ملوائے جانے پر خودکشی کی دھمکی دی
تھی۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سیکیورٹی وجوہات اور خطرناک قیدی ہونے کی وجہ سے
قاتل اپنے اہلِ خانہ سے لوہے کی باڑ کے پیچھے سے ملاقات کرسکتا تھا۔ممتاز قادری نے
اِس قانون کو بھی ماننے سے انکار کیا اور خودکشی کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی
(حرام) موت کی ذمہ دار انتظامیہ ہوگی۔جِس کے بعد جیل انتظامیہ نے مجرم کی مرضی سے
ملاقات کی اجازت دے دی تھی۔ سوال یہ ہے کہ اگر دِلبرداشتہ مجرم خود سوزی کرلیتا تو
اُس کے حواری کون سی معجون کوٹ پیس کر بازار میں بیچتے ۔